موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ موسم برسات ماحولیاتی مسائل کے حل کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

برسات شجرکاری:3کروڑ58لاکھ پودے لگانے کاہدف مقرر
29 جولائی 2015 (20:56)
0

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ موسم برسات ماحولیاتی مسائل کے حل کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں مون سون شجرکاری مہم 2015 کے حوالے سے بین الوزارتی اور بین الصوبائی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
مختلف وزارتوں اور صوبوں کے محکمہ جنگلات کے افسران نے اجلاس میں بتایا کہ موجودہ موسم برسات میں تین کروڑ اٹھاون لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے صوبائی شجرکاری اہداف کے حوالے سے کہا کہ پنجاب میںنوے لاکھ سندھ میں ایک کروڑ' خیبرپختونخوا میں ایک کرو ڑ پچیس لاکھ ساٹھ ہزار بلوچستا ن میں چھ لاکھ اور آزاد کشمیر میں دس لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
سی ڈی اے کے نمائندوں نے بتایا کہ ادارہ وفاقی دارالحکومت میں تین لاکھ پودے لگائے گا جن میں سے ایک لاکھ پودے مارگلہ نیشنل پارک میں لگائے جائیں گے۔