فریقین نے باہمی دلچسپی اور سرحد پار مسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

29 جولائی 2015 (20:27)
0

پاکستان اور افغانستان نے کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے سرحد پر بہتر رابطہ سازی اور سیکورٹی اقدامات میں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے بدھ کے روز بریگیڈیئر جنرل رحیم عبد القدیر کی قیادت میں سات رکنی افغان وفد کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر ہوا۔
فریقین نے باہمی دلچسپی اور سرحد پار مسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔