برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

پاکستان برطانیہ کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں
29 جولائی 2015 (20:24)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانا چاہتا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
سرتاج عزیز نے افغانستان کے ساتھ تعمیری روابط کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے وزیراعظم کے وژن کو بھی اجاگر کیا۔
برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ' انہوں نے دوطرفہ تجارت اور مختلف شعبوں بالخصوص تعلیم کے شعبے میں تعاون میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔