وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی امدادی اہلکاروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

انتظامیہ سیلاب میں پھنسے افراد کو خوراک فراہمی یقینی بنائے:شہبازشریف
29 جولائی 2015 (20:03)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے صوبے میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں۔
وہ بدھ کے روز لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے سیلاب کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس میں سیلاب کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی امدادی اہلکاروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔