ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا اور اس کی ترقی اورخوشحالی کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

سرکاری ملازمین نظم و نسق بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار اداکریں:صدر
29 جولائی 2015 (17:32)
0

صدرممنون حسین نے سرکاری ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں نظم و نسق بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار اداکریں۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹریوں کے اعزازمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔  انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین محنت و لگن اور مثبت اقدامات کی بدولت معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا اور اس کی ترقی اورخوشحالی کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔


صدر نے کہا کہ حکومت نے ملک میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ' گوادر کی بندرگاہ اور موٹروے منصوبوں سے ملک میں اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔