یہ اتفاق رائے خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور امریکی سینیٹ کی تصرفات کمیٹی کے سینئر رکن کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات میں طے پایا۔

پاکستان اورامریکہ باہمی تجارتی رابطوں کو فروغ دینے پر متفق
29 جولائی 2015 (16:51)
0

پاکستان اور امریکہ نے باہمی تجارتی، اقتصادی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور امریکی سینیٹ کی تصرفات کمیٹی کے سینئر رکن Ruppersberger کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات میں طے پایا۔
فریقین نے اقتصادی تعاون پر مبنی پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی نوعیت پر تبادلہ خیال کیا۔
طارق فاطمی نے محصولات میں اضافے، ملکی اقتصادی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کیلئے حکومت کے اقدامات کو اجاگر کیا۔
Ruppersberger نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں تعلیم اور توانائی کے شعبے امریکی کانگریس کی ترجیحات میں شامل ہیں۔