کمیشن نے اس مقصد کیلئے منصوبہ بندی ، تربیت ، رابطے اور نگرانی کے شعبوں میں ذمہ داریاں تقسیم کردی ہیں ۔

الیکشن کمیشن 2018کے عام انتخابات کے جامع انتظامات یقینی بنانے کیلئے اقدامات
29 جولائی 2015 (13:54)
0

الیکشن کمیشن نے عدالتی کمیشن کے مشاہدات کی روشنی میں دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کے جامع انتظامات یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔کمیشن نے اس مقصد کیلئے منصوبہ بندی ، تربیت ، رابطے اور نگرانی کے شعبوں میں ذمہ داریاں تقسیم کردی ہیں ۔

پالیسیوں میں ابہام دور کرنے کیلئے قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کی سربراہ میں منصوبہ بندی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کا مقصد آئندہ عام انتخابات کیلئے افرادی قوت اور مالی وسائل کومدنظر رکھتے ہوئے قابل عمل منصوبہ تیار کرنا ہے ۔عدالتی کمیشن کی سفارشات کے تحت اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے الیکشن کمشنروں کے دفاتر میں نگرانی کے شعبے قائم کئے جائیںگے ۔