جائزہ اجلاس میں کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کیلئے پچپن کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط جاری ہوسکے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف مابین آٹھواں جائزہ اجلاس آج دبئی میں شروع ہو گا
29 جولائی 2015 (12:54)
0

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آٹھواں جائزہ اجلاس آج دبئی میں شروع ہورہا ہے۔جائزہ اجلاس میں کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کیلئے پچپن کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط جاری ہوسکے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضوں کے توسیعی پروگرام کا آٹھواں جائزہ اجلاس اگلے مہینے کی چھ تاریخ تک جاری رہے گا۔

 

دو مرحلوں پرمشتمل جائزہ اجلاس کے پہلے مرحلے کے دوران سٹاف کی سطح کے تکنیکی مذاکرات میں پاکستان کی معیشت کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں پالیسی کی سطح کے مذاکرات ہوں گے جن میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، چیئرمین ایف بی آر ، سیکرٹری خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک بھی شریک ہوں گے۔آئی ایم ایف کی ٹیم کی قیادت مشن کے سربراہ HERALD FINGER کریں گے۔