پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ملک اسحاق اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔

مظفر گڑھ میں پولیس کے ساتھ ایک مقابلے میں 14 دہشتگرد ہلاک
29 جولائی 2015 (10:30)
0

آج صبح سویرے ضلع مظفر گڑھ کے علاقے شاہ والی میں پولیس کے ساتھ ایک مقابلے میں کالعدم تنظیموں کے چودہ دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ملک اسحاق اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔

فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ہے۔