عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فضائی اڈے پر دھماکوں کی گونج دار آوازیں سنائی دی ہیں جس پر حوثی باغیوں نے ملک میں چار مہینوں سے جاری خانہ جنگی کے دوران قبضہ کیا۔

یمن میں سعودی عرب کی زیر کمان اتحادی فوج کے حوثی باغیوں پر فضائی حملے
29 جولائی 2015 (14:58)
0

یمن میں سعودی عرب کی زیر کمان اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے کئے ہیں جنہوں نے عدن شہر کے شمالی فضائی اڈے العند پر قبضہ کررکھا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فضائی اڈے پر دھماکوں کی گونج دار آوازیں سنائی دی ہیں جس پر حوثی باغیوں نے ملک میں چار مہینوں سے جاری خانہ جنگی کے دوران قبضہ کیا۔

سعودی عرب کی زیر کمان اتحادی فوج نے جنہیں مقامی جنگجوئوں کی حمایت حاصل ہے، حوثی باغیوں کے قبضے کے خاتمے اور معزول صدر عبدالربو منصور ہادی کی بحالی کی کوششوں میں پہلی واضح کامیابی کے طور پر عدن شہر کے بڑے حصے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔