جڑوان شہروں ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

سندھ ، پنجاب ،بلوچستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
29 جولائی 2015 (14:08)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران میرپو خاص، سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ژوب، سبی، نصیر آباد، قلات ڈویژنوں اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان ہے۔

اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان مالاکنڈ، ہزارہ، حیدرآباد ڈویژنوں، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور انتیس
کراچی اٹھائیس
پشاور ستائیس
کوئٹہ اور گلگت تئیس
مری سترہ
اورمظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ