خاتون کھلاڑیوں نے تیراکی ،سائیکلنگ میں چاندی کے تین جبکہ مردوں نے سائیکلنگ میں کانسی کے دو تمغے جیتے۔

لاس اینجلس سپیشل اولمپکس،پاکستان نے پانچ تمغے جیت لئے
29 جولائی 2015 (22:52)
0

لاس اینجلس میں جاری سپیشل اولمپکس میںبدھ کے روز پاکستان نے پانچ تمغے جیت لیے۔
پاکستان کی خاتون کھلاڑیوں نے تیراکی میں چاندی کا ایک اور سائیکلنگ میں چاندی کے دو تمغے حاصل کیے جبکہ سائیکلنگ کے مردوں کے مقابلے میں دو سائیکلٹس نے کانسی کا ایک ایک تمغہ جیتا۔
پچاس میٹر فری سٹائل میں نوجوان اتھلیٹ اقصیٰ احمد جنجوعہ نے پاکستان کے لئے چاندی کا پہلا تمغہ جیتا۔
میمونہ حسین اور خدیجہ عرفان نے خواتینکی پانچ سو میٹر سائیکل ریس اور ٹرائل ریس میں چاندی کے تمغے حاصل کیے۔
سلمان صدیقی اور عثمان سعید نے پانچ سومیٹر ٹائم ایننڈ ٹرائل سائیکل ریس میں کانسی کے دوتمغے جیتے ۔
اس سے پہلے پاکستانی اتھلیٹ عاصم زر نے کل تیراکی کے سو میٹر فری سٹائل مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔