یہ کسی بھی پاکستانی اتھلیٹ کی طر ف سے سپیشل اولمپکس2015ء میں حاصل کیا گیا پہلا طلائی تمغہ ہے۔

لاس اینجلس :سپیشل اولمپکس مقابلوں میں پاکستانی تیراک عاصم زار نے طلائی تمغہ جیت لیا
29 جولائی 2015 (13:37)
0

لاس اینجلس میں جاری سپیشل اولمپکس مقابلوں میں تیراکی کے سومیٹر کے فری سٹائل مقابلوں میں پاکستانی تیراک عاصم زار نے طلائی تمغہ جیتا ہے۔یہ کسی بھی پاکستانی اتھلیٹ کی طر ف سے سپیشل اولمپکس2015ء میں حاصل کیا گیا پہلا طلائی تمغہ ہے۔عاصم زار نے دوہزار سات میں چین میں کھیلے گئے سپیشل اولمپکس میں چاندی کے دومیڈلز حاصل کئے تھے۔