یہ اقدام الیکشن ٹریبونل پشاور کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پی کے93سے بہرام خان کی رکنیت ختم کر دی
29 جولائی 2015 (22:32)
0

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے ترانوے دیر بالا تین سے بہرام خان کی رکنیت ختم کر دی ہے جس کا اطلاق اس مہینے کی تئیس تاریخ سے ہوگا۔
یہ اقدام الیکشن ٹریبونل پشاور کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اس حلقے کے ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی جاری کر دیاہے۔
کاغذا ت نامزدگی اگلے مہینے کی سترہ اور اٹھارہ تاریخ کو وصول کیے جائیں گے اور انتخاب اس سال پندرہ ستمبر کوہوگا۔