وزیراعلیٰ نے کہا کہ بڑی شاہراہوں اور پلوں کو چھ ماہ میں بحال کر دیا جائے گا۔

چترال کی سیلاب متاثرہ رابطہ سڑکیں2ہفتے میں تعمیر کی جائینگی:خٹک
29 جولائی 2015 (22:26)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چترال کے سیلاب زدہ علاقوں کی تمام رابطہ سڑکوں کو دو ہفتوں میں دوبارہ تعمیر کر دیا جائے گا اور بڑی شاہراہوں اور پلوں کو چھ ماہ میں بحال کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں نوشہرہ اور چارسدہ کے پریس کلبوں کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے دس اضلاع میں مقامی آبادی کو سیلاب سے محفوظ کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔