سندھ کے وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ پورے صوبے کے حفاظتی بندوں کے ساتھ دن رات گشت کریں اور چوکس رہیں۔

دریائے سندھ کے تمام پشتے محفوظ ہیں:سہیل سیال
29 جولائی 2015 (14:26)
0

سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے تمام پشتے محفوظ ہیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے ضروری احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔وہ ضلع لاڑکانہ میں عاقل آغانی لوپ بند کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دوہزار دس کے سیلاب کے دوران عاقل آغانی لوپ بند سے گیارہ لاکھ کیوسک پانی گزرا تھا اس لئے اب چھ لاکھ سے سات لاکھ کیوسک متوقع سیلابی پانی گزرنے سے برساتی نالوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ انہوں نے سندھ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ پورے صوبے کے حفاظتی بندوں کے ساتھ دن رات گشت کریں اور چوکس رہیں۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال اب پہلے سے بہتر ہے۔


صوبائی وزیر نے دریائے سندھ کے آباد منگلی بند، Hakra حفاظی بند،Seri بند اور دوسرے حفاظتی پشتوں کا بھی دورہ کیا۔