وزیر مملکت نے کہا کہ الطاف حسین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے برطانیہ سے معاملہ اٹھایا جائیگا۔

File photo

پاکستان میں الطاف حسین کی سیاست کا باب بند ہوگیا:طارق فضل
29 اگست 2016 (22:12)
0

کیڈ ڈویژن کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں الطاف کی سیاست کا باب بند ہوگیا ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان الطاف حسین کا معاملہ برطانیہ سے اُٹھائے گا تاکہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت کسی کو پاکستان مخالف نعرے لگانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔