وزیر تجارت نے کہا کہ آئندہ سیزن میں کپاس کی تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ گانٹھیں حاصل ہونگی۔

گزشتہ سال کپاس سے ہونیوالا نقصان پورا کر لیا:دستگیر
29 اگست 2016 (22:08)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سخت چیلنجوں کے باوجود پاکستانی برآمدکنندگان میںبرآمدات میں اضافے کی صلاحیت موجود ہے۔
وہ پیر کے روز اسلام آباد میں وفاقی ٹیکسائل بورڈ کے چوتھے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان نے گزشتہ سال کپاس سے ہونے والا نقصان پورا کر لیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ سیزن میں کپاس کی تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ گانٹھیں حاصل ہونگی۔