ڈرامے میں صوفی شاعر کی دانائی اور طرز فکر کی عکاسی کی گئی ہے

لوک ورثہ میڈیا سنٹر میں ڈرامہ''بلھا'' کی نمائش
29 اگست 2016 (21:56)
0

لوک ورثہ نے پیر کے روزصوفی شاعر بلھے شاہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اجوکا تھیٹر کے پیش کردہ ڈرامے بلھا کی نمائش کی۔
یہ ڈرامہ عظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں لوک ورثہ میڈیا سنٹر میں پیش کیا گیا۔
اس ڈرامے کے مصنف شاہد ندیم ہیں اور اس کی ہدایتکار مدیحہ گوہر ہیں۔
ڈرامے میں صوفی شاعر کی دانائی اور طرز فکر کی عکاسی کی گئی ہے جس کے ساتھ وہ زندگی کے مشکل اور پیچیدہ مسائل بھی حل کر لیتے تھے۔