فریقین کا تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کیلئے فوجی وفود کے باہمی دوروں پر اتفاق۔

دہشت گردی کا خاتمہ:پاکستان،عراق کا معلومات کے تبادلے کانظام وضع کرنے پر زور
29 اگست 2016 (21:50)
0

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور عراق کے درمیان معلومات کے تبادلے کا نظام وضع کرنے پر زو ر دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات پیرکے روز اسلام آباد میں عراقی بحریہ کے سربراہ میجر جنرل احمد جاسم مارج سے ملاقات میں کہی۔
خواجہ آصف نے عراق کو پانی کی پیمائش کے نظام کے شعبے میں تربیت اور وہاں شعبے کے قیام کیلئے پاک بحریہ کے سروے افسران کی خدمات کی پیشکش کی۔
فریقین نے فوجی وفود کے باہمی دوروں کے بارے میں اتفاق کیا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جاسکیں۔