منصوبے سے بجلی گھر کی پیداواری صلاحیت میں 310میگاواٹ کا اضافہ ہوگا۔

فرانسیسی کمپنی کیساتھ منگلا پن بجلی گھر کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ
29 اگست 2016 (20:53)
0

واپڈا نے ایک فرانسیسی کمپنی کے ساتھ تقریباً گیارہ ارب روپے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت منگلا پن بجلی گھر کے چھ پیداواری یونٹس کی مرمت اور ان کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔
اس منصوبے سے بجلی گھر کی پیداواری صلاحیت میں 310میگاواٹ کا اضافہ ہو جائے گا۔
معاہدے پر واپڈا کے جنرل مینیجر ہائیڈرل ڈویلپمنٹ انجینئر محمد ارشد چوہدری اور Alstom ہائیڈرو فرانس کے نمائندے Benoit Dhien نے پیر کے روز اسلام آباد میں دستخط کئے ۔
منگلا کی مرمت سازی کا منصوبہ مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔
پہلے دو یونٹس کی مرمت2018ء تک اور اگلے دو یونٹس کی مرمت کا کام 2019 تک مکمل ہوجائے گی جبکہ باقی دو یونٹس کی مرمت 2020 تک مکمل کی جائے گی۔
یادرہے کہ یو ایس ایڈ اس منصوبے کیلئے پندرہ کروڑ ڈالر فراہم کر رہا ہے جبکہ باقی رقم کا انتظام واپڈا خود کرے گا۔