ممنون حسین کاباہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی فروغ پر زور۔

پاکستان ہمسایہ ممالک کیساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہشمند ہے:صدر
29 اگست 2016 (20:31)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں بنگلہ دیش کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر رفیع الزمان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کو آگے بڑھنے اور پارلیمانی اور عوامی روابط کے فروغ کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہئے۔
ممنون حسین نے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کی بدولت امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔