ہو شی شینگ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بلوچستان  بارے بیان نے چین اوراس کے دانشوروں کو پریشان کر دیا ہے۔

File photo

 اقتصادی راہداری منصوبہ:بھارتی سازش پر چین مداخلت کریگا،چینی تھنک ٹینک
29 اگست 2016 (20:23)
0

46ارب ڈالر کے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو بلوچستان میں بھارت کی جانب سے نقصان پہنچانے کی صورت میں چین اقدامات کرے گا۔
یہ بات دور حاضر کے بین الاقوامی تعلقات کے بارے میں چین کے ادارے کے ڈائریکٹر ہو شی شینگ نے ایک انٹرویو میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بلوچستان کے بارے میں بیان نے چین اوراس کے دانشوروں کو پریشان کر دیا ہے۔
ہو شی شینگ نے کہا کہ چین کو خدشہ ہے کہ بلوچستان میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو نقصان پہنچانے کیلئے بھارت حکومت مخالف عناصر کو استعمال کر سکتا ہے۔لیکن چین منصوبے کے خلاف ہر طرح کی سازش کو ناکام بنا دے گا۔
انہوں نے کہا بھارت کے امریکہ کیساتھ بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات اور جنوبی چین کے سمندر کے تنازعے کے بارے میں اس کے بدلتے ہوئے رویے نے چین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔