خلاف ورزی کرنے والے کو چھ ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

File photo

بچوں سے بھٹوں پر مشقت لینے کی ممانعت کا بل کثرت رائے سے منظور
29 اگست 2016 (19:55)
0

پنجاب اسمبلی نے پیر کی شام لاہور میں اپنے اجلاس میں پنجاب میں بچوں سے اینٹوں کے بھٹوں پر مشقت لینے کی ممانعت کا بل مجریہ2016 اکثریت سے منظور کرلیا۔
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے یہ بل ایوان میں پیش کیا تھا۔
اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو چھ ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔