File Photo

صدر مسعود خان کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات
29 اگست 2016 (19:29)
0

آزاد جموں وکشمیر کے صدر مسعود خان اور بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے درمیان پیر کے روز راولپنڈی میں ملاقات ہوئی۔  جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج عوام کی خدمت کی غرض سے آزاد جموں وکشمیر کی حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔