صدر کا ایچ ای سی پر تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات پر زور
29 اگست 2016 (19:16)
0

اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے پیر کے روز اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے صدر کو کمیشن کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔
صدر نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے یورنیورسٹیوں میں جدید اور فنی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
صدر نے ادارے پر تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا۔