وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کی گرانقدر قربانیوں کی بدولت تحریک آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

File photo

بھارت بزور طاقت تحریک آزادی کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا:راجہ فاروق
29 اگست 2016 (18:28)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے وائس چیئرمین سلیم ہارون کی طرف سے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کی گرانقدر قربانیوں کی بدولت تحریک آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ اور یہاں کے عوام اور حکومت عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
راجہ فاروق حیدر خان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے نمائندے بھیجنے کے وزیراعظم محمد نوازشریف کے فیصلے کی تعریف کی۔