ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا:صدر
29 اگست 2016 (17:08)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر مسعود خان سے ملاقات میں کہی۔

صدر نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے آزاد جموں وکشمیر کا صدر بننے پر مسعود خان کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنے تجربے اور قابلیت کو بروئے کار لائیں گے۔ مسعود خان نے آزاد جموں وکشمیر کے امور میں گہری دلچسپی لینے پر صدر ممنون حسین کا شکریہ ادا کیا۔