وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

File photo

سندھ محکمہ خزانہ اور بین الاقوامی مالیاتی کمیشن کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
29 اگست 2016 (16:05)
0

سندھ کے محکمہ خزانہ اور بین الاقوامی مالیاتی کمیشن نے پیر کے روز کراچی میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت بین الاقوامی مالیاتی کمیشن حکومت سندھ کو مالیاتی امور کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت نے نجی اور سرکاری شراکت داری کے تحت صوبے میںکامیابی کے ساتھ کئی منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔