وزیر مملکت نے کہاکہ اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائے گا۔

File photo

 وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت کو خوبصورت بنانے کیلئے5 ارب روپے کا پیکیج دیا ہے:طارق
29 اگست 2016 (16:00)
0

وفاقی انتظام اور ترقی کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت کو خوبصورت بنانے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے پانچ ارب روپے کا پیکیج دیا ہے۔

پیر کے روز اسلا م آبادکے گائوں سید پور میں پودالگاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائے گا۔  طارق فضل چوہدری نے کہاکہ بچوں میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے ماحولیاتی تحفظ کو نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔ وزیر مملکت نے کہاکہ رواں مون سون میں شجر کاری مہم کے دوران اسلام آباد میں تین لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔