جرمنی، فرانس اور پولینڈکا مشرقی یوکرین میں لڑائی کے خاتمے کیلئے کوششوں پرزور
29 اگست 2016 (15:56)
0

جرمنی، فرانس اور پولینڈنے مشرقی یوکرین میں لڑائی کے خاتمے کیلئے کوششوں کی ضرورت پرزوردیا ہے۔ جرمنی کے وزیر خارجہ Frank Walter Steinmeier نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ Minsk جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد میں ابھی تک قابل ذکر پیشرفت نہیں ہوئی۔

ادھر روس، جرمنی اور فرانس کے رہنمائوں نے اگلے مہینے کے پہلے ہفتے میں گروپ 20 کے سربراہ اجلاس کے موقع پر یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے سے اتفاق کیا ہے۔