وفاقی وزیر نے کہاکہ شہری آبادی، پیداوار میں اضافے کے ذریعے ملک تجارت اور معیشت کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

File photo

حکومت شہری زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے:زاہد
29 اگست 2016 (15:18)
0

موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے شہری زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ وہ پیر کے روز اسلام آباد میں ایک رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

زاہد حامد نے کہاکہ شہری آبادی، پیداوار میں اضافے کے ذریعے ملک تجارت اور معیشت کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لئے ادارہ جاتی اور اقتصادی اصلاحات کی ضرورت پر زوردیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہاکہ پائیدار شہری منصوبہ بندی پاکستان کے بڑے ہوئے شہروں کے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔