File photo

پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کیلئے دوبارہ مہم شروع
29 اگست 2016 (15:08)
0

پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے حمایت حاصل کرنے کے سلسلے میں امریکہ میں دوبارہ مہم شروع کی ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہاکہ سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی محکمہ خارجہ اور اراکین کانگریس سے رابطہ کیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ وہ 48 ملکی نیو کلیئر بلاک میں پاکستان کی رکنیت کی حمایت کریں۔

سفیر جلیل عباس جیلانی نے واشنگٹن میں ممتاز تھنک ٹینکس اور پالیسی سازوں سے ملاقاتیں کی ہیںاور انہیں بتایا کہ پاکستان کے پاس گروپ میں شمولیت کے لئے ٹھوس بنیاد موجود ہے۔