وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

File photo

شہبا ز شریف کی ہر قیمت پر امن و امان یقینی بنانے کی ہدایت
29 اگست 2016 (15:00)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبا ز شریف نے صوبے میں ہر قیمت پر امن و امان یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وہ پیر کے روز لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔