پاکستان 2018 میں چین کی مدد سے سٹیلائٹ مدار میں بھجوائے گا
29 اگست 2016 (13:45)
0

وزیراعظم نواز شریف نے آج صبح اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سربراہ اجلاس اور نمائش کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ نمائش کے مختلف سٹالوں کا دورہ کیا۔اجلاس اور نمائش کا مقصد ملکی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔کئی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندے اجلاس میں شریک تھے ۔

اپنے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہم سال 2018 میں چین کی مدد سے ایک سٹیلائٹ بھی مدار میں بھجوانے پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس اور نمائش اس مقصد کے تحت منعقد کی گئی کہ پاکستانی تاجروں اور نجی شعبے کو چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط استوار کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا جائے تاکہ وہ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے آگے بڑھیں۔
اپنے خطاب میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ چینی صدر کے ایک پٹی ایک شاہراہ کے اقدام کیلئے ایک آزمائشی منصوبہ ہے جس کا مقصد امن اور تعاون کا فروغ اور مشترکہ خوشحالی ہے۔