فریقین نے علاقائی اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کا دوطرفہ تعلقات کومزید فروغ دینے پر اتفاق
29 اگست 2016 (13:20)
0

پاکستان اور سعودی عرب نے دونوںبرادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کومزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اس عزم کا اظہار وزیراعظم نواز شریف اور سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع سلمان بن عبد العزیز السعود نے اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کیا۔
فریقین نے علاقائی اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔