وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہسپتال کے سٹاف کیلئے پانچ لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے ۔

شہباز شریف کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ریفرل سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت
29 اگست 2016 (13:12)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج صبح لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ہسپتال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شہباز شریف نے ہسپتال کے سٹاف کیلئے پانچ لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک کی جلد تعمیر کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
انہوںنے مریضوں کے رش سے بچنے کیلئے ریفرل سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کی۔انہوںنے دیگر شہروں سے آنے والے مریضوں کو ان کے شہروں میں ادویات فراہم کرنے کیلئے نظا م وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے ہسپتال کو قدرتی گیس کی فراہمی کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔