خیبرپختونخوا کے13 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 35 لاکھ،فاٹا وسرحدی علاقوں میں10 لاکھ اور بلوچستان کے 15 اضلاع میں16 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے

ملک کے مختلف حصوں میں پولیو کے خاتمے کی 3 روزہ مہم کا آغاز
29 اگست 2016 (12:45)
0

خیبرپختونخوا، بلوچستان اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں پولیو کے خاتمے کی تین روزہ مہم آج شروع ہوئی۔خیبرپختونخوا کے13 اضلاع میں 35 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ، اس مقصد کیلئے بارہ ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کے مطابق مہم کے دوران فاٹا اور سرحدی علاقوں میں پانچ سال سے کم عمر کے دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اپنے آبائی علاقوں کو واپس جانے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
بلوچستان کے پندرہ اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے سولہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے تین ہزار 875 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔