مقبوضہ کشمیر : بانڈی پورہ میں ہزاروں افراد کی بھارت کے خلاف ریلیاں
29 اگست 2016 (12:12)
0

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انہوںنے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
سرینگر سے ٹیلیفون پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ثابت قدم رہیں۔