file photo

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے: خواجہ آصف
29 اپریل 2017 (22:18)
0

وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے ۔
ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی موجودہ طلب سولہ ہزار ایک سو تین میگاواٹ جبکہ پیداوار تیرہ ہزار دوسو چھتیس میگاواٹ ہے ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت ملک میں صرف دوہزار آٹھ سو سڑسٹھ میگاواٹ کی قلت ہے ۔