file photo

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مذہب کی بنیاد پر آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے:نفیس
29 اپریل 2017 (22:15)
0

وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مذہب کی بنیاد پر آبادی کا تناسب بدل کر اس کی حیثیت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں اپنے مذموم مقاصہ میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکے گا کیونکہ ظلم وبربریت سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبایا جاسکتا۔
نفیس زکریا نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو بھارتی بربریت کا نوٹس لے کر اسے کشمیریوں کے حقیقی جذبہ آزادی کو دبانے سے روکنا چاہیے