وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کے ترقیاتی بجٹ میں کوئی کمی نہیں کی گئی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا

file photo

بین الاقوامی اداروں کا پاکستان کے اقتصادی اعداد و شمار پر مکمل اعتماد کا اظہار:ڈار
29 اپریل 2017 (21:06)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کے اقتصادی اعداد و شمار پر مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے ہفتے کو اسلام آباد میں سائوتھ ایشین فیڈریشن اکائوٹنٹس کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سار ک کے رکن ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تجارت اور روابط کو فروغ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے ترقیاتی بجٹ میں کوئی کمی نہیں کی گئی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں 260فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان کی صورتحال کی بہتری پر اضافی سو ارب روپے خرچ کر رہی ہے ۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں2013ء میں معیشت بد تر حالت میں ملی جس کی شرح نمو صرف تین فیصد تھی تاہم حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے مدد کی غرض سے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔