وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پن بجلی کے تین سو منصوبوں پر کام جاری ہے

file photo

بیجنگ روڈ شو کے دوران نجی سرمایہ کار کمپنیوں سے مختلف منصوبوں پرمعاہدے ہوئے:خٹک
29 اپریل 2017 (20:51)
0

وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بیجنگ روڈ شو کے دوران نجی سرمایہ کار کمپنیوں نے ایک ارب ڈالر مالیت کے منصوبوں کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
ہفتے کے روز پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے غیر ملکی ومقامی سرمایہ کاروں کیلئے صوبے میں سازگار ماحول فراہم کردیا ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں دوہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے منصوبے شامل کئے جارہے ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پن بجلی کے تین سو منصوبوں پر کام جاری ہے۔