چیف جسٹس نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ جرائم کے مقدمات میں پولیس مناسب انداز میں تحقیقات نہیں کرتی

file photo

عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر فریق کا کردار اہم ہے:چیف جسٹس ثاقب نثار
29 اپریل 2017 (20:44)
0

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر فریق کا کردار اہم ہے۔
انہوں نے ہفتے کو جوڈشیل اکیڈمی لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام کی کامیابی کیلئے ہر ادارے موثر کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عدالت آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انصاف کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کرتی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس آصف دسعید کھوسہ نے کہا کہ عدلیہ پر اعتماد کو کسی بھی قیمت پر نقصاد نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ جرائم کے مقدمات میں پولیس مناسب انداز میں تحقیقات نہیں کرتی اور اس کا ذمہ دار عدلیہ کو ٹھہرایا جاتا ہے۔