file photo

پنجاب حکومت کا صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے عزم کا اعادہ
29 اپریل 2017 (20:40)
0

حکومت پنجاب نے صوبے کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کا تہیہ کررکھا ہے۔
محکمہ صحت کے ایک عہدے دار نے ریڈیو پاکستان کے بھاولپور کے نمائندے کو بتایا کہ حکومت نے بھاولپور کے دور دراز علاقوں کے دس بنیادی مراکز صحت منتخب کئے ہیں جہاں ڈاکٹروں کو دگنی تنخواہوں پر مقرر کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ڈاکڑز کی دور دراز دیہی علاقوں میں بیمار انسانیت کی خدمت کی غرض سے حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔