مذہبی اسکالرز حج کے کامیاب درخواست گزاروں کو تربیت دیں گے
29 اپریل 2017 (20:33)
0

معروف مذہبی اسکالزر حکومت کے کوٹہ نظام کے تحت اس سال حج کے کامیاب درخواست گزاروں کو تربیت دیں گے۔اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے تحصیل اور ضلع کی سطح پر تربیت کے آغاز کیلئے حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔
عازمین حج کو حج کے دوران ان کے مذہبی فرائض سے آگاہ کرنے کیلئے آڈیو اور ویڈیو کیسٹوں کا استعمال کیا جائے گا۔ادھر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے نجی ٹور آپریٹرز سے حج پیکیجز کی تفصیلات طلب کی ہیں۔