چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے زیادہ سے زیادہ دس ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے

ادارے نے جامع کثیر جہتی حکمت عملی کے ذریعے کام کے طریقہ کا ر میں تبدیلی کی ہے:چیئرمین نیب
29 اپریل 2017 (19:47)
0

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ ادارے نے جامع کثیر جہتی حکمت عملی کے ذریعے کام کے طریقہ کا ر میں تبدیلی کی ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی سے متعلق آگاہی اور اس کی روک تھام بدستور ادارے کی انسداد بدعنوانی مہم کی کلیدی ترجیحات رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کام کے طریقہ کار پر بھی نظرثانی کی گئی ہے اور مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے زیادہ سے زیادہ دس ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے۔