ہفتے کو شیر گڑھ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے

بڑے ترقیاتی منصوبوں کیساتھ پاکستان ترقی و خوشحالی کی طرف گامز ن ہے: وزیر اعظم
29 اپریل 2017 (19:42)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ پاکستان ترقی و خوشحالی کے نئے دور کی طرف گامزن ہے۔
ہفتے کو شیر گڑھ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور حکومت ترقی مخالف عناصر کو خاطر میں لائے بغیر اپنا کام جاری رکھے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں سڑکوں، شاہراہوں اور موٹرویز کا جال بچھایا جارہا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کوششیں کررہی ہے اور بجلی کے منصوبے کم سے کم عرصے اور لاگت میں مکمل کیے جارہے ہیں۔
کاشت کاروں کو درپیش مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ضروری کھادوں کی قیمتوں میں کمی کے لئے سبسڈی دے رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ بعض سیاسی عناصر اپنے سیاسی مقاصد کیلئے ترقی و خوشحالی کی راہ میں خلل ڈالنا اور اس عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔