حکومت نے مالیاتی نظام، ریاست کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کیے: فاروق
29 اپریل 2017 (19:31)
0

آزاد کشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے اچھے نظم و نسق اور مالیاتی نظام کے قیام اور ریاست کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔
ہفتے کے روز ضلع باغ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی مثبت تنقید کا ہمیشہ خیرہ مقدم کرے گی۔