file photo

جاپانی وزیر اعظم نے شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل تجربے کو سنگین خطرہ قرار دیا
29 اپریل 2017 (17:54)
0

جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے نے شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل کے تجربے کو قطعی ناقابل قبول اور امن کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
آج لندن میں شنزو ایبے نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ میزائل تجربے کا موثر جواب دینے کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔
اس سے قبل شمالی کوریانے آج امریکہ کی طرف سے سخت عالمی پابندیوں کے انتباہ کے باوجود بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔